اورنگ آباد:ضلع اورنگ آباد میں واقع پیٹھن کے جیکواڑی ڈیم میں ناسک اور احمد نگر سے مسلسل پانی آرہا ہے، جس کے پیش نظر اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کہا کہ جیکواڑی ڈیم میں جب تک 90 فیصد پانی نہیں بھرتا تب تک ڈیم کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے۔
اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کہا کہ گوداوری ندی کے کنارے آباد تقریباً 43 دیہاتوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ محفوظ جگہ پر چلے جائیں اور وہ دریا کے کنارے بنی بلیو لائن سے باہر ہی رہیں، اپنے مویشیوں کو بھی ندی کے کنارے نہ باندھیں۔ انہوں نے کہ اگر اس دوران سیلاب آتا ہے تو اُس سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔