ممبئی:لیوئنل میسی کی قیادت والی ارجنٹائن ٹیم کے عالمی چمپئنن بننے کے بعد پوری دنیا میں جشن منایا جا رہا ہے۔اسی درمیان مہاراشٹر کے جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدن پورہ علاقے میں ارجنٹائن ٹیم کے فیفا عالمی کپ چمپئن بننے کے بعد سے اب تک جشن کا سلسلہ جاری ہے۔جشن منانے کے منفرد انداز کی ویڈیو شوسل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے جو موضوع بحث ہے۔ Videos Of Unique celebration Of Argentina Fifa World Cup At Madanpura In South Mumbai Viral On Social Media
ارجنٹائنا کی جیت پر مدنپورہ میں جشن منانے کے منفرد انداز کی ویڈیو شوسل میڈیا پر وائرل جنوبی ممبئی میں مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ واقع ہے۔اس علاقے میں رہنے والے تمام عمر کے فٹبال کے مداح اس جیت کے جشن میں شامل ہے۔گویا ایسا لگتا ہے کہ جیت کا جشن منانے والوں کا ارجنٹائنا کی فٹ بال ٹیم سے خاص رشتہ ہے۔تبھی تو یہ لوگ جوش خروش کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔
اس جشن اور اس دیوانگی کے پیچھے کی وجہ کیا ہے اور کیا رشتہ ہے:
اس علاقے کے لو گوں کا جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے یوں تو جرائم پیشہ سرگرمیوں کے لئے بدنام ہے لیکن یہ علاقہ فٹ بال اور باسکٹ بال کے میدان میں اپنی ایک الگ شناخت برسوں سے قائم کی ہے لیکن یہ خصوصیت بیان کرنے والا کوئی نہیں ہے۔تاریخ کے اوراق میں ان علاقوں کی ان خصوصیات کو بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے اوریہاں کی خامیاں ،بے بسی،بیچارگی اور پسماندگی کو ہی بیان کیا جاتا ہے۔یہی موضوع بحث رہتا ہے۔
فیاض احمد خان یہاں کے سابق رکن اسمبلی ہیں لیکِن فٹ بال باسکٹ بال جیسے کھیل کو فروغ دینے کے لئے انہوں نے اس علاقے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اس کے لئے مقامی باشندوں نے بھی تعاون کیا ہے ۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فیاض احمد خان نے کہا کہ جہاں تک ان علاقوں کی بات ہے تو ممبئی میں فٹبال کھلاڑیوں کی جو بھی ٹیم ہیں ان میں مدنپورہ کے ان نوجوانوں کی شمولیت رہی ہے ۔دور طفل سے ہی تعلیم کے ساتھ ساتھ فٹ بال کے میدان میں ننھے بچوں کو مشق کرائی جاتی ہے تاکہ اس کے ذریعہ ان کا مستقبل سنوارا جائے۔
مزید پڑھیں:Maha Govt to introduce Love Jihad law in Assembly مہاراشٹرا میں ’لو جہاد‘ قانون نافذ کرنے پر غور
فیاض احمد خان اسی مدنپورہ میں اپنی آنکھیں کھولی انھوں نے کہا کہ اب تک 500 سے زیادہ نوجوانوں نے ریاستی سطح پر کامیابی کے پرچم لہرائے لیکن سب کچھ انہوں نے اپنی محنت سے حاصل کیا۔ حکومت نے اس کے باوجود ان کھلاڑیوں کے لئے یا اس علاقے کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کھلاڑیوں کے لئے جو دور طفل سے ہی اس کھیل کی جانب راغب ہوئے اور اسے ہے اپنا سب کچھ سمجھا۔ اسی کھیل کی بدولت اُنہوں نے اپنا تابناک مستقبل بنانے کا خواب دیکھا ہے اسے حقیقت میں بدلنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔Videos Of Unique celebration Of Argentina Fifa World Cup At Madanpura In South Mumbai Viral On Social Media