وشو ہندو پریشد کے دیو گری صوبے کے صدر سنجے ا پا بار گجے نے رام مندر پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر کہا کہ اس کا سبھی مذاہب اور فرقوں کے لوگوں کو احترام کرنا چاہئے ۔
'ایودھیا پر عدالتی فیصلہ سچائی کی فتح' - Ayodhya verdict
وشو ہندو پریشد نے ایودھیا میں رام مندر- بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے ہفتہ کے روز آئے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی برادری ، سچائی اور آئین کی فتح قرار دیا ہے ۔
'ایودھیا پر عدالتی فیصلہ سچائی کی فتح'
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سچ اور آئین کی فتح ہوئی ہے۔عدالت نے متنازعہ اراضی کو رام للا کی اراضی بتایا ہے ۔ وی ایچ پی 1985 سے اس سلسلے میں بیداری مہم پورے ملک میں شروع کی اور وی ایچ پی کے کئی کارکنوں نے اس مہم میں اپنی قربانیاں پیش کیں ۔
انہوں نے ملک کے تمام لوگوں سے سپریم س کے فیصلے کو ایمانداری سے قبول کرنے اور فیصلہ کا احترام کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک کی ترقی کے لیےتمام لوگوں کو ساتھ آنا چاہیئے۔