بہار اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کے پانچ امیدواروں کی کامیابی پر مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پارٹی کارکنان نے زبردست جشن منایا۔
بہار میں ایم آئی ایم کی جیت، اورنگ آباد میں جشن کا ماحول - امتیاز جلیل
بہار میں مجلس اتحاد المسلمین کی غیر متوقع کامیابی پر اورنگ آباد کے آزاد چوک سے داراسلام تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔
اورنگ آباد میں جشن کا ماحول
اس ریلی میں ایم آئی ایم کا پرچم لہراکر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم میں اورنگ آباد کے ایم آئی ایم لیڈروں نے اہم کردار ادا کیا۔
اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بہار میں پانچ نشستوں پر کی کامیابی کی امید ظاہر کی تھی اور نتیجہ بھی ویسا ہی آیا۔