عرفان خان کے ساتھ کام کرنے والا یا جاننے پہچاننے والا ہر کوئی اس ان کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہے۔
اداکار انوپم کھیر نے عرفان کے انتقال کو قابل افسوس اور المناک بتایا. انوپم نے کہا ہے کہ ایک عزیز دوست اور بہترین اداکاروں میں سے ایک اور ایک حیرت انگیز انسان عرفان خان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک اور المناک ہے۔ انوپم کھیر نے ان کی روح کے سکون کے لیے عا مانگی۔
انھوں نے ہی کہا کہ عرفان کا اس دنیا سے چلے جانے سے فلمی دنیا میں ایک خلأ پیدا ہوگیا ہے جسے پُر نہیں کیا جاسکتا ہے۔
فلمی دنیا کی معروف شخصیت و شاعر پرسون جوشی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان خان ایک سچے اور اچھے انسان تھے، عرفان خان کا علاج آسان نہیں تھ لیکن اس کے باوجود ان کے سہرے یا لہجے میں مایوسی کے انداز نہیں چھلکے کیونکہ وہ ایک مثبت سوچ رکھنے والے تھے اور انھوں نے اپنی آخری سانس تک لڑائی لڑی۔
فلمی دنیا کی معروف شخصیت و شاعر پرسون جوشی فلمساز اشوک پنڈت نے عرفان خان کی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم انسان و عظیم ادارکار کی موت فلمی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اتنی عظیم شخصیت کی موت پر کچھ کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔