اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورون دھون غریبوں اور طبی عملے کے لیے کھانا فراہم کریں گے - بالی ووڈ

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورون دھون نے کورونا وائرس کے خلاف جنگمیں اپنا حصہ ادا کرنے کے مقصد سے غریب افراد اور طبی عملہ کو کھانا فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

Varun Dhawan to provide meals to poor, med team amid lockdown
ورون دھون غریبوں اور طبی عملہ میں کھانا فراہم کریں گے

By

Published : Apr 8, 2020, 3:22 PM IST

ورون دھون نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ’گھر میں بند رہنے کے گذرتےدنوں کے ساتھ، بحران کی صورت میں بے گھر افراد کی مدد کرنے کےلیے میرا دل بے چین ہوگیا تھا، انہوں نے کہا کہ میں نے اس ہفتہ ان غریب افراد جنہوں نے بحران کی اس گھڑی میں روزگار اور گھروں کے بغیر زندگی گذار رہے پر مجبور ہیں انہیں کھانا فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کورونا کے خلاف جنگ میں پہلی صف میں شامل طبی عملہ قابل ستائش ہیں اور میں ان کےلیے بھی کھانا فراہم کرنے کا عزم کرتا ہوں‘۔

اس مقصد کےلیے انہوں نے تاج پبلک سرویس ویلفیر ٹرسٹ کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرا اقدام بہت چھوٹا ہے اور اس بحران کی حالت میں ہمیں ایسے چھوٹے چھوٹے اقدامات کرتے رہنا چاہئے۔

قبل ازیں ورون دھون نے پی یم کیر فنڈ میں 30 لاکھ روپئے دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details