اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے مہاراشٹر بند کا اعلان - این آر سی

پرکاش امبیڈکر کی قیادت والی ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) نے 24 جنوری کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے جس کی 50 سے زائد تنظیموں نے حمایت کی ہے۔

پرکاش امبیڈکر
پرکاش امبیڈکر

By

Published : Jan 21, 2020, 9:59 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:10 PM IST

ونچت بہوجن اگھاڑی کی مہاراشٹر یونٹ کے ترجمان سدھارتھ موكالے نے کہا کہ بند کا اعلان سی اے اے، این آر سی اور ملک کی اقتصادی بدحالی کے لیے مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سی اے اے کو زبردستی نافذ کرنا چاہتی ہے۔

سدھارتھ موکالے نے کہا کہ 'نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے ملک معاشی طور دیوالیہ ہونے کی دہلیز پر ہے اس کی وجہ مرکزی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیاں ہیں۔

ونچت بہوجن اگھاڑی نے ہم خیال سیاسی جماعتوں سے بھی بند میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بند مکمل طور پر امن طریقے سے کیا جائے گا اور کسی کو بھی زبردستی اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

اس دوران پرکاش امبیڈکر نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرکے بند کے سلسلے میں اطلاع دی۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 10:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details