اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد سے سفر بیت اللہ کے لئے روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے ویکسینشن اور ولیو کے خوراک کے لئے کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر کے حاجیوں کو دماغی بخار اور N1H1 کا ٹیکہ دیا جا رہا ہے۔ پولیو کی خوراک بھی پلائی جارہی ہے۔ اس سال سعودی حکومت کی جانب سے حج کے سفر پر جانے والوں کو کورونا کے دونوں ہی ٹیکے لازمی قرار دیے گئے ہیں ۔اس مرتبہ اورنگ آباد کے ایک ہزار اٹھاسی لوگوں کو ٹیکے لگوانے کے لئے بلایا ہے۔ساتھ ہی تین سو کے قریب لوگ جو ویٹنگ لسٹ میں ہیں انہیں بھی اس کی اطلاع دی گئی ہے۔
خدمات حجاج کمیٹی کے رکن مرزا رفعت بیگ کا کہنا ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے اپنا ایک فیصلہ سنایا ہے جس میں انہوں نے حج کمیٹی آف انڈیا کو کہا ہے کہ اپنی انسانیت کے طور پر اگر آپ اورنگ آباد کی بجائے ممبئی امبرگشن پوائنٹ کرتے ہیں تو اس کا فائدہ حاجیوں کو ہوگا۔ لیکن ممبئی ہائی کورٹ کا آرڈر لے کر حاجی حج کمیٹی آف انڈیا کی ممبئی آفس پہنچے تو وہاں بتایا گیا ہے کہ کہ آپ کو پورے پیسے جمع کرنے ہی ہوں گے ۔