اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے اس سال تقریباً ایک ہزار عازمین فریضۂ حج کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ اورنگ آباد سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی ٹیکہ اندازی کی گئی۔ دو روزہ کیمپ میں روز ساڑھے چار سو عازمین حج کو ٹیکے لگوائے گئے۔ ٹور سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی ٹیکہ اندازی بعد میں ہوگی۔ اس سلسلہ میں خدمت حجاج کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی سے روانہ عازمین کو ٹیکے دیے گئے، جب کہ پرائیویٹ ٹور سے روانہ ہونے والے عازمین کو بعد میں ٹیکے لگوائیں جائیں گے۔ Vaccination of Hajj Pilgrims in Aurangabad
واضح رہے کہ اورنگ آباد سے اس سال تقریباً ایک ہزار عازمین فریضۂ حج کے لیے روانہ ہورہے ہیں، حاجیوں کی ٹیکہ اندازی دوسرے دن بھی جاری رہے گی۔ اورنگ آباد سول اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سول اسپتال اورنگ آباد اور ضلع حج کمیٹی کے اشتراک سے 2022 میں جانے والے حاجیوں کو جامع مسجد کے سعید ہال میں بیماری سے بچنے کے لیے ٹیکے دیے جا رہے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع حج کمیٹی کی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ 2022 میں جانے والے حاجیوں کے لیے اب تک ان کے پاس ساڑھے چار سو ٹیکے آئے تھے اور ابھی کچھ ٹیکے آنا باقی ہیں۔ ساتھ ہی ضلع حج کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹور سے جو لوگ حج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ان لوگوں کو آنے والے وقت میں ٹیکے دیے جائیں گے۔