اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے خلدآباد میں دو اکتوبر کو ہونے والے معروف صوفی بزرگ حضرت منتجب الدین چشتی المعروف زر زری زر بخش دولہا کی سات سو چھتیس ویں عرس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔URS Mubarak Will Held On 2nd October 2022 In Aurangabad Maharashtra
درگاہ انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عرس کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں۔سیکورٹی، پانی،لائٹ اور عقیدت مندوں کے قیام کی سہولیات بھی فراہم کرنے کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حضرت زرزی زر بخش دولہا کی عرس تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہتی ہے۔اس میں فاتحہ،فراشے اور صندل مالی نکالا جاتا ہے۔یہ صندل درگاہ برہان الدین غریب سے نکالا جاتا ہے ۔عرس کی تقاریب میں ملک کی دیگر ریاستوں سے کثیر تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔