ممبئی: عمر رجب اردو اسکولملک کے اقتصادی دار الحکومت ممبئی کے مدنپورہ علاقے میں واقع ہے۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر طلبہ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ دراصل اس علاقے کے کارپوریٹر اور کچھ مخیر حضرات نے مالی تعاون کے ذریعه اس اسکول کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اسے اردو سے انگلش میڈیم میں تبدیل کر دیا۔ Urdu Medium School Set an Example
ایسا نہیں ہے کہ انگلش میڈیم کے بعد اردو کا وجود یہاں ختم کر دیا گیا بلکہ ایک سبجیکٹ کی طرح اردو آج بھی یہاں پڑھائی جاتی ہے۔ اسکول کو ماڈرن ایجویکیشن Quality Of Education in Mumbai سے وابستہ کر دیا گیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب علاقے کے لوگ اس اسکول میں اپنے بچوں کے ایڈمشن کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جب کہ پہلے عالم یہ تھا کہ یہاں طلبہ کی تعداد بہت کم تھی لیکن آج یہاں ایڈمشن کے لیے لوگ قطار میں کھڑے ہوتے ہیں اور اس سال کے لیے ایڈمیشن مکمل ہو چکا ہے۔