اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں انجمن اہل قلم کی روح رواں فردوس فاطمہ کی کاوشوں سے اورنگ آباد کی ادبی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی ہمہ لسانی ادبی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔Urdu Literature Programme Held In Aurangabad Maharashtra
اردو اور ہندی کے علاوہ اس نشست میں انگریزی اور مراٹھی شاعرات کی نگارشات کا خوبصورت ادبی گلدستہ سجانے کے لئے مہمانان نے فردوس فاطمہ کی خوب ستائش کی۔ دیگر زبانوں کے ادب سے ہم آہنگی کی خاطر اسی طرح ہمہ لسانی ادبی تقاریب کا انعقاد کرنے کا اس وقت عزم بھی کیا گیا
انجمن اہل قلم کے زیر انصرام اور کفیل ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی و بنت حوا گروپ کے اشتراک سے بیت الیتیم میں" وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ " ہمہ لسانی ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھئ پڑھیں:Clashes Between Students In AMU کشمیری طالب علم پر حملہ کے سلسلہ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
ڈاکٹر شرف النہار کی زیر صدارت منعقدہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر مسرت فردوس، ڈاکٹر کیرتی مالنی جاولے ، ڈاکٹرشہناز باسمے، ڈاکٹر سیدریحانہ، رومی فاطمہ امتیاز جلیل، مراٹھی ادیبہ پریہ دھارورکر، مینل پاٹل اور شیرین گلیٹ والا شریک رہیں۔Urdu Literature Programme Held In Aurangabad Maharashtra