اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی قدیم ترین اردو لائبریری جیسے تقریبا 40 سے زائد سال ہو چکے ہیں ۔لائبریری میں اردو کی ہزاروں کتابیں موجود ہیں لیکن اسے پڑھنے کے لئے کوئی نہیں ہے ۔
طلبا اور عام لوگوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لائبریری میں پڑی کتابیں برباد ہونے لگیں ہیں۔ قدیم لائبریری کی سنگ بنیاد کے وقت جو لوگ موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے میں لائبریری شروع کی گئی تھی تاکہ مسلم طلبہ و طالبات کو اس سے فائدہ اٹھائے ۔اس لائبریری میں ڈاکٹر اور انجینئرنگ کے طالب علموں کے لئے بھی کتابیں رکھی گئیں ۔اس کے علاوہ لائبریری میں مختلف زبانوں کے تقریبا 12 سے 15 اخبارات دستیاب ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کتابوں اور اخبارات کا مطالعہ کرنے کے لئے کوئی نہیں جاتا ہے ۔
مسلم اکثریتی علاقے کے سابق کارپوریٹر محسن احمد خان کا کہنا ہے کہ انہیں اردو سے لگاؤ ہے ۔اردو کو اس کا حق ملنا چاہئے۔ اسی لئے اردو کی فروخت کے لئے اس مسلم اکثریتی علاقے میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک بڑی لائبریری شروع کی گئی تھی۔