اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر کے عام خاص میدان میں ایجوکیشن ایکسپو و کتابی میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ ایجوکیشن ایکسپو کا یہ دوسرا سال ہے، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کے ساتھ عام لوگ بھی ایکسپو میں پہنچ رہے ہیں۔ اس ایکسپو میں موجود کچھ کتاب فروش کی کتابیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں، تو کچھ کتاب فروشوں نے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔ لیکن اس کتابی میلے میں زیادہ تر اردو کی ہی کتابیں بک رہی ہیں۔ ڈیجیٹل دور میں جہاں پر کتابوں کو کمپیوٹر موبائل پر پڑھا جاتا ہے تو وہیں اب بھی لوگوں ایک بڑی تعداد کتابیں خرید پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ کتابیں خرید کر پڑھنے سے طلبہ وہ طالبات میں مطالعے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔
ایجوکیشنل ایکسپو میں کتابوں کے ساتھ حجاب کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے۔ طوبی حجاب، اسٹال نمبر 134 پر مختلف طرح کے حجاب، اسکارف اور برقعے بہترین کوالٹی کے ساتھ اچھی قیمت پر دستیاب ہیں۔ واضح ہو کہ ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں تعلیمی ایکسپو و کتابی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف ریاستوں سے کتاب فروش اورنگ آباد پہنچے ہیں۔ اسی کے ساتھ قومِ کونسل برائے فروغ اردو کی جانب سے بھی ایک اسٹال لگایا گیا ہے، ان کتاب فروشوں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میں زیادہ تر اردو کی کتاب فروخت ہو رہی ہے۔
طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین بھی بڑی تعداد میں کتابیں لے رہے ہیں، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کتابی میلے کے ذریعے کتابوں کے متعلق شوق لوگوں میں پیدا ہوتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دہلی سے آئے نوجوان کتاب فروش نے کہا کہ ان کی دوکان کا نام وہائٹ ڈاٹ پبلشر ہے، جو جماعت اسلامی ہند کی اسٹوڈنٹ ونگ کی جانب سے لگایا گیا ہے۔