مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کا جنرل بورڈ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت طاہرہ شیخ نے کی۔ اس اجلاس میں کئی تجویزوں کو منظوری دے دی گئی۔ جبکہ کئی امور پر بحث و مباحثہ بھی ہوا۔ میونسپل کمشنر کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز 'گھر کل یوجنا اسکیم' پر مجلس اتحاد المسلمین اور مہاگٹھ بندھن نے جم کر ہنگامہ آرائی کی۔ General Board Meeting of Municipal Corporation in Malegaon
وہیں جنتا دل کے سیکریٹری محمد مستقیم نے برسر اقتدار پر ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ سیاسی رہنماؤں نے کہا تھا کہ "یہاں بھی گھر ملے گا وہاں بھی گھر ملے گا" اس لیے یہ اسکیم مالیگاؤں میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔' وہیں کارپوریٹر انصاری ساجد کارپوریٹر آمین فاروق اور ڈاکٹر خالد پرویز نے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کہا کہ 'جن لوگوں نے 2016 میں گھر کل یوجنا اسکیم کے تحت رقم جمع کروائی تھی انہیں جلد از جلد گھر دیا جائے۔' Malegaon Corporation General Board Meeting