اردو

urdu

Unique Paan Shop: ایم بی اے پان والے کی انوکھی دکان، پان کی قیمت ایک لاکھ

By

Published : Nov 24, 2021, 10:52 PM IST

ممبئی کے ماہم علاقے میں ایک عالیشان پان کی دکان (Paan Shop) نے اپنی ایک نئی شناخت قائم کی ہے۔ یہاں 35 روپے سے لے کر 6000 روپے تک کی قیمت کے پان دستیاب ہیں، وہ بھی بنا تمباکو کے۔ اب ایک اور نئے کانسپٹ کے ساتھ نوشاد پان فروش نے پان کے ساتھ تاج محل تحفہ کے طور پر بازار میں لانچ کیا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ روپے (Paan Worth One Lakh) ہے۔

Unique Paan Shop ایم بی اے پان والے کی انوکھی دکان، پان کی قیمت ایک لاکھ
Unique Paan Shop ایم بی اے پان والے کی انوکھی دکان، پان کی قیمت ایک لاکھ

نوشاد پان فروش (Naushad Paan wala) نے اسے اس امید کے ساتھ لانچ کیا ہے کہ اس نایاب تحفے کو اگر کسی کو پیش کیا جائے تو یہ یادگار لمحہ ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ دراصل ایک لاکھ روپے کا صرف پان ہی نہیں اس کے ساتھ محبت کا تاج محل بھی پیش کیا جاتا ہے۔

Unique Paan Shop ایم بی اے پان والے کی انوکھی دکان، پان کی قیمت ایک لاکھ

نوشاد کہتے ہیں کہ اس کی قیمت ایک لاکھ روپے (Paan Worth One Lakh) ہے لیکن بھارت میں ایک آئی فون کا تحفه دینے والا شخص اگر اس تحفے کو اپنے ہمدم کو دے تو یہ ہمیشہ اسی حالت میں رہےگا جبکہ موبائل فون کی زندگی محض ایک سے دو برس ہی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ نوشاد نے اس سے پہلے تمباکو فری پان کے ساتھ بازار میں پان سے بنے پروڈکٹ کو لانچ کیا تھا۔ جس میں 100 سے زائد پان سے بنے پروڈکٹ پیش کئے جا رہے ہیں۔ صرف پان ہی نہیں بلکہ یہاں کی آئسکریم میں بھی پان کی آمیزش ہے۔ جس کے بعد نوشاد کی یہ دکان دی پان اسٹوری ہر جگہ موضوع بحث بنی۔

ای ٹی وی بھارت نے اس سے پہلے بھی ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرنے والے نوشاد کی کہانی شائع کی تھی۔ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرنے والے نوشاد نے ملٹی نیشل کمپنی کی ملازمت چھوڈکر پان کے بنے سینکڑوں اقسام کے پروڈکٹ سے متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم بی اے کرنے والے نوجوان نے پان کی انوکھی دکان کھولی

کہا جاتا ہے کہ نوشاد ملک کے واحد ایسے پان فروش ہیں، جنہوں نے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر کے پان کے اس کاروبار میں اپنا ایک الگ مقام بنایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details