مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے شہر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی خواتین نے سڑک پر اُتر کر تھانے شہر اور بھیونڈی میں زبردست احتجاج کیا۔
تھانے میں احتجاج کے دوران این سی پی کی خواتین کارکنان رسوئی گیس میں اچانک اضافہ کے خلاف سڑک پر گیس سلنڈر الٹا کرتے ہوئے اپنا احتجاج کیا۔
رسوئی گیس میں اضافہ کے خلاف این سی پی کا منفرد احتجاج وہیں بھیونڈی میں این سی پی کی خواتین شعبہ کی صدر سواتی کامبلے کی قیادت میں پارٹی کے خواتین کارکنان نے سر پرگیس سلنڈر اور جلانے کی لکڑی رکھ کر زکات ناکہ پر زبردست احتجاج کیا۔
رسوئی گیس میں اضافہ کے خلاف این سی پی کا منفرد احتجاج مظاہرین نے پرانت آفس پہنچ کر آفیسر موہن نلدکر کے توسط سے کابینی وزیر دھرمیندر پردھان کو بتایا کہ جس طرح مرکزی حکومت نے سبسیڈی والے گیس سلنڈر پر 145 روپے کا اضافہ کیا ہے، اس سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کا کمر توڑ کر رکھ دے گا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سبب پہلے مار گھر کی خواتین پر پڑتی ہے اور گھر کے بجٹ کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے ایسے میں اگر رسوئی گیس کی قیمتوں میں گزشتہ چھ سال کی سب سے بڑا اضافہ کیا جائے تو غریب عوام کی کمر تو ٹوٹ ہی جائے گی۔