اردو

urdu

ETV Bharat / state

سلوڑ: صفائی عملہ کا انوکھا احتجاج - urdu news

سلوڑ نگر پریشد کے صفائی عملہ نے اپنے تنخواہ سے متعلق مطالبات کو لے کر آج انوکھا احتجاج کیا۔

سلوڑ: صفائی عملہ کا انوکھا احتجاج
سلوڑ: صفائی عملہ کا انوکھا احتجاج

By

Published : Mar 3, 2021, 9:22 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع سلوڑ نگر پریشد کے صفائی عملہ نے اپنے مطالبات کے پیش نظر پانی ٹنکی پر چڑھ کر آج انوکھا احتجاج کیا۔

اس دوران سلوڑ نگر پریشد کے صفائی ملازمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھہ ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جس سے ان کی زندگی بد سے بدتر ہوگئی ہے۔

ویڈیو

صفائی ملازموں نے بتایا کہ تنخواہ سے متعلق انہوں نے کئی بار نگر پریشد انتظامیہ میں شکایت کی لیکن کوئی حل نہیں نکلا جس کے بعد آج انوکھا احتجاج کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس احتجاج میں مرد و خواتین دونوں شامل تھے، احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جب تک تنخواہ نہیں مل جاتی تب تک پانی ٹنکی پر احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details