اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جنتا کرفیو کے دوران انوکھا احتجاج

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کے شاہین باغ میں جنتا کرفیو کے دوران انوکھا احتجاج کیا گیا جس میں چار بزرگ خواتین نے این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کا علامتی جنازہ رکھ کر احتجاج کیا۔

جنتا کرفیو کے دوران انوکھا احتجاج
جنتا کرفیو کے دوران انوکھا احتجاج

By

Published : Mar 22, 2020, 11:45 PM IST

مالیگاؤں شاہین باغ میں خواتین گزشتہ 61 دنوں سے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں لیکن آج جنتا کرفیو ہونے کی وجہ سے محض پانچ خواتین ہی نظر آئیں تاہم اس دوران انہوں نے اس احتجاج میں ایک علامتی جنازہ بھی رکھا تھا جس پر گو کورونا، گو سی اے اے،گو این آر سی اور گو این پی آر لکھا ہوا تھا۔

جنتا کرفیو کے دوران انوکھا احتجاج، ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرت ہوئے مالیگاؤں شاہین باغ (حسین سیٹھ کمپاونڈ) کے ذمہ دار یوسف الیاس نے بتایا کہ پولس نے ہم پر کیس درج کیا ہے اور مسلسل اس دھرنے کو ختم کرنے کے لیے دباؤ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مالیگاؤں شہر کا یہ شاہین باغ پرائیوٹ ملکیت پر ہو رہا ہے جنتا کرفیو کے پیش نظر صرف چار بزرگ خواتین کو بٹھایا گیا تھا تاہم معمول کے مطابق خواتین شہر اس احتجاج کو اپنا وقت دیتی ہیں۔

جنتا کرفیو کے دوران انوکھا احتجاج

اس احتجاج میں خواتی ن کے لیے ماسک اور سینیٹائیزر کا نظم بھی کیا گیا ہے۔

مالیگاؤں شاہین باغ کی ایک خاتون نے کہا کہ 'ہمیں کورونا وائرس سے ڈر نہیں لگتا ہے یہ حکومت کی چال بازی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے شاہین باغ میں پیٹرول بم پھینکا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور جب تک حکومت یہ متنازع قانون واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details