اردو کی ترویج و اشاعت اور فروغ کی غرض سے گزشتہ روز امن چوک مکہ مسجد کے سامنے پرائمری اسکول میں بزم خلوص کے زیر اہتمام دوسری فی البدیہہ شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت محسن اردو ادب یحییٰ عبدالجبار نے کی۔
اس فی البدیہہ شعری نشست میں شعراء کو ایک مصرعہ دیا جاتا ہے جس کے بعف شرکاء اس مصرعے کے مطابق ردیف اور قافیہ کے ساتھ اپنی اپنی غزل لکھتے ہیں۔
اس نشست میں مہمان خصوصی کے طور پر سینئر صحافی جناب احسان الرحیم اور اقبال نذیر سر موجود تھے۔
اس با مقصد محفل میں شعراء کرام کو مصرع دیا گیا 'لے چلا ہے مجھے خدا میرا'۔
اس مصرع پر شہر عزیز کے شعراء کرام نے طبع آزمائی کرتے ہوئے بہترین غزلیں پیش کیں۔
اس محفل میں قطب الدّین راہی، الطاف ضیا، اقبال نذیر، آزاد انور، تقی حیدر تقی(سندر مالیگانوی) ،طاہر انجم صدیقی، مجاہد محی الدین، پرواز اعظمی، رئیس ستارہ، عمران راشد، رفیق سرور، عرفان ندیم، اعظم علی ممنون، عبدالقدوس ارحم، ندا فاروقی، ہلچل مالیگانوی، مسعود ملک، مقصود اشرف، جاوید آفاق، ظہیر اکمل، کلیم احمد کلیم ،فیاض سالک، زبیر غازی، فیاض عالم، سفیان عارف، عزیز ساگر، سہیل انجم، منتظم عاصی، اور عمران سمیع نے فی البدیہہ شعری نشست میں شرکت فرما کر دیئے گئے مصرع پر طبع آزمائی فرمائی۔
واضح رہے کہ یہ نشست جناب آزاد انور کی زیر نگرانی منعقد ہوئی تھی جس میں نظامت کے فرائض نوجوان ناظم عمران راشد نے انجام دیئے جبکہ نشست کے کنوینر جناب زبیر غازی اور عمران سمیع تھے۔
خطبہ صدارت میں محسن اردو جناب ییحییٰ عبدالجبار نے تمام شعرائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے کو مزید دراز رکھا جائے گا۔
صدر موصوف نے کہا کہ مجھ کو میرے شہر کے ان گوہروں پر فخر ہے۔ یہ جہاں بھی جائیں گے شہر کا نام روشن کریں گے۔