اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے رہنے والے شنکر چھگن لال پہاڑیا نے دو سالہ بھینس کی سالگرہ بڑی ہی دھوم دھام سے منائی ہے۔سالگرہ کے موقع پر پانچ سو لوگوں کو کھانا کھلایا گیا۔ بھینس کی دوسری سالگرہ کے لیے شنکر پہاڑیا نے تیاریاں کی تھی۔ بھینس کے نام کا کیک بھی کاٹا گیا اور ڈھول تاشے کے ساتھ ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ ساتھ ہی بھینس کی سالگرہ پر 500 افراد کو مفت کھانا کھلایا گیا۔ چھگن لال پہاڑیا نے بتایاکہ بھینس کی سالگرہ پر پونے کا ڈھول، اورنگ آباد کا بینڈ بجایا گیا اور راجہ بازار علاقے کے قریب ایک بینر بھی لگا کر مبارک باد دی گئی۔ اس کی وجہ سے یہ سالگرہ پورے شہر میں موضوع بحث بن گئی۔
Buffalo Birthday Celebration In Aurangabad اورنگ آباد میں بھینس کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی
اورنگ آباد میں ایک بھینس کی سالگرہ بہت ہی دھوم دھام سے منائی گئی، جس میں بھینسے کو سجا سنوار کر بینڈ باجے کے ساتھ ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ Buffalo Birthday Celebration In Aurangabad
اس ضمن میں بھینس پالنے والے چھگن لال پہاڑیا کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں رہنے والا بھینس کوئی جانور نہیں بلکہ ان کے خاندان کا ایک فرد جیسا ہے۔ وہ اس کی دیکھ بھال بچوں کی طرح کرتے ہیں۔ بھینس کا نام سورج ہے۔ اس سورج پر ہر روز چار سو سے پانچ سو روپے خرچ کیا جاتا ہے۔ اس میں 4 لیٹر دودھ، 4 کلو ڈھیپ اور 2 کلو گیہوں کی چوکر کھلائی جاتی ہے۔ روزانہ بھینس کو شیمپو سے نہلایا جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ روزانہ ایک گھنٹہ بھینس کو باہر بھی تفریح کے لیے لے جایا جاتا ہے۔ شنکر پہاڑے کا کہنا ہے کہ بھینس کی سالگرہ منانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں بھینس پالنے کا شوق پیدا کرنا ہے۔ اس بھینسے کی سالگرہ کی دھوم دھام کی چرچا اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bakery Business ممبئی میں بیکری کا کاروبار عروج پر