اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرکاش جاؤڈیکر نے ارنب کو گرفتار کرنے کی مذمت کی - maharashtra news

جاؤڈیکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'ممبئی میں پریس صحافت پر جو حملہ ہوا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔ یہ ایمرجنسی کی طرح ہی مہاراشٹر حکومت کی کارروائی ہے'۔

image
image

By

Published : Nov 4, 2020, 12:58 PM IST

مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیں ایمرجنسی کی یاد دلا دی۔

جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا کہ 'ہم مہاراشٹر میں پریس کی آزادی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ پریس کے ساتھ سلوک کا طریقہ نہیں ہے۔ اس نے ہمیں ایمرجنسی کی یاد دلا دی،اس وقت بھی پریس کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا تھا'۔

واضح رہے کہ رائے گڑھ پولیس نے دو سال پرانے خودکشی کے ایک کیس میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا بعد از انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details