اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتخابی تشہیر کے دوران گڈکری بے ہوش ہوئے - نتن گڈکری

مرکزی وزیرنتن گڈکری ہفتے کےروز شرڈی میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

مرکزی وزیرنتن گڈکری

By

Published : Apr 27, 2019, 9:24 PM IST

گڈکری شیوسینا کے امیدوار سداشیو لوکھنڈے کی انتخابی مہم کے لیے شرڈی آئے تھے۔ بھارتیہ جتناپارٹی کے لیڈروں کے مطابق مسٹر گڈکری کے خون میں شوگر کی کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے ۔

گڈکری نے جیسے ہی تقریر شروع کی ویسے ہی وہ غش کھا کر گر پڑے۔ انھیں فوراً علاج کے لیے قریب کے اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکا معائنہ کیا اور اسکے بعد انھیں فوراً ناگ پور لے جایاگیا۔

مرکزی وزیرنتن گڈکری

پارٹی رہنماوں نے بتایا کہ گڈکری کی حالت اب ٹھیک ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل اسی ضلع کے راہوری میں اسٹیج پر نتن گڈکری کے خون میں شوگر کی کمی کی وجہ سے وہ گرپڑے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details