ممبئی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے ممبئی کی ایک عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ کے مطابق، تبلیغی جماعت کے افراد نے پیغمبر اسلام کی توہین کا بدلہ لینے کے لیے مہاراشٹر کے امراؤتی میں ایک فارمسسٹ امیش کولہے کو قتل کیا۔ امیش کولہے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل رہنما نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ جس کے بعد اس کا قتل کردیا گیا۔ این آئی اے نے کہا کہ وہ کولہے کو مار کر خوف پیدا کرنا چاہتے تھے۔ Amravati Murder Case
ایجنسی نے کہا کہ کولہے کا 21 جون کو مذہبی جذبات ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قتل کیا گیا۔ این آئی اے نے جمعہ کو خصوصی عدالت میں 11 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ ان تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمین نے کولہے کے قتل کی مجرمانہ سازش رچی تھی۔ اس قتل کے پیچھے جائیداد کا کوئی تنازعہ نہیں تھا۔ این آئی اے نے بتایا کہ کولہے کا بھی ملزمین کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا۔ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 302، 341، 153A، 201 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Umesh Kolhe Murder Case