اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے عمید اللہ خان کےنیشنل کرکٹ ٹیممیں India National Physical Disability Cricket Team سلیکشن ہونے پر اورنگ آباد میں جشن کا ماحودل دیکھنے کو ملا۔ اس سلسلے میں ایم آئی ٹی کالج گراؤنڈ پر ایک استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں اس ہونہار کھلاڑی کو پرتپاک تہنیت پیش کی گئی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے National Physical Disability Cricket Team مخصوص زمرے میں مہاراشٹر سے تین کھلاڑیوں کا سلیکشن ہوا ہے جن میں عمید بھی شامل ہیں۔
اورنگ آباد کے ایم آئی ٹی کالج گراؤنڈ پر تمام کھلاڑی اپنے ساتھی عمید اللہ خان کی اعزازیہ تقریب کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم میں عمید کے سلیکشن پر عمید کے ساتھیوں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔ دراصل یہ تمام کھلاڑی فارما شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ عمید نے اپنے انھیں ساتھیوں کے ساتھ اپنے کھیل کو سنوارا اور گزشتہ تین برسوں سے مہاراشٹر ٹیم میں اورنگ آباد کی نمائندگی کررہے تھے، قومی ٹیم میں عمید کی شمولیت پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔