اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میں 'ہندوتوا' کے نظریے کے ساتھ ہوں' - thakrey said I am with hindu ideology

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج اسمبلی میں کچھ الگ ہی انداز میں نظر آئے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو

By

Published : Dec 1, 2019, 6:24 PM IST

ٹھاکرے خاندان سے پہلی بار کسی آئینی عہدے کو سنبھالنے والے ادھو ٹھاکرے نے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ 'میں آپ کو حزب اختلاف کا رہنما نہیں کہوں گا لیکن آپ کو 'ذمے دار رہنما' کہوں گا۔'

ٹھاکرے نے کہا کہ 'اگر آپ ہمارے لیے اچھے ہوتے تو یہ سب کچھ (شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد ختم) نہیں ہوتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں نے دیویندر فڑنویس سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کا ہمیشہ دوست رہوں گا۔ میں آج بھی 'ہندوتوا' کے نظریہ کے ساتھ اور اس کو کبھی نہیں چھوڑوں گا'

گزشتہ پانچ برسوں میں میں نے کبھی بھی حکومت کو دھوکہ نہیں دیا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'وہ ایک خوش نصیب وزیر اعلیٰ ہیں کیونکہ جنہوں نے ان کی مخالفت کی، وہ ساتھ ہیں اور جو ہمارے ساتھ تھے وہ اب مخالف' ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں یہاں آ رہا ہوں لیکن میں آ گیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details