اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ادھو ٹھاکرے نے ملنے سے انکار کیا تھا' - جھارکھنڈ انتخابات

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے وضاحت کی کہ 'ریاستی انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد وہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنے کے لیے تیار تھے لیکن وہاں سے انکار کر دیا گیا۔'

دیویندر فڑنویس
دیویندر فڑنویس

By

Published : Dec 23, 2019, 10:14 PM IST

انہوں نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت سازی کے بعد وزارت تیار کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ اب تک قلمدان تقسیم نہیں کیے گئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاست اور ملک میں سی اے اے تنازع سو فیصد سیاسی ہے۔ اس کی وجہ سے کسی کی بھی شہریت کو خطرہ نہیں ہے۔ ملک میں اقلیتیں بالخصوص مسلم مذہب کے لوگوں کو اکسانے کا کام شروع ہے نیز سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔'

کیگ نے جو رپورٹ پیش کی ہے، اس کے حوالے سے فڑنویس پر الزام عائد کیے گئے ہیں لیکن انہوں نے کسی بھی طرح کی بدعنوانی ہونے سے انکار کیا ہے۔

جھارکھنڈ انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ 'شکست ہوئی ہے لیکن اس سے بی جے پی پیچھے نہیں گئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details