ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کابینہ کے کام کی شروعات شیواجی مہاراج کے دارالحکومت رائے گڑھ قلعہ کی تجدید کے لیے 600 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے اور اس پروجیکٹ کے لیے 20 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔
اس کے بعد انہوں نے کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مہاراشٹر میں کسان مشکلات سے دوچار ہیں جس کے مد نظر ہدایت دی گئی ہے کہ ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے اب تک جتنی بھی رقومات منظور کی جا چکی ہیں جو اب تک استعمال نہیں ہوئی اس کے بارے تفصیل فراہم کی جائے۔