نریندر مودی کو لکھے گئے مکتوب میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مزید لکھا کہ ریاست مہاراشٹر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی 18 جون کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہونے والی میٹنگ میں مہاراشٹر اور ممبئی میں کورونا جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے ایک بڑی تعداد انفکشن کا شکار ہوئی اس صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد غیر پیشہ ور کورسوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ کورسیز کے آخری سال کے امتحانات نہیں کرانے اور یونیورسٹیوں نے ان کی تشخیص کی بنیاد پر طلبا کو ڈگریاں تفویض کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ طلبا و طالبات کو یہ بھی اختیارات دیئے گئے ہیں کہ جب بھی امتحانات منعقد ہوں گے وہ ان میں بیٹھ سکتے ہیں۔
وزیر اعلی اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ صرف متعلقہ اعلی ادارے پروفیشنل کورسیز کے امتحانات سے متعلق فیصلہ کریں گے کیونکہ وہی ان کو کونسل آف آرکیٹیکچر(سی۔او۔اے۔)فارماسیوٹیکل کونسل آف انڈیا(پی۔AITCE) باقاعدہ بناتے ہیں۔