اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے 7 مارچ کو ایودھیا کا دورہ کریں گے - شیوسینا کارکنان کو بڑی تعداد میں 'تاریخی پروگرام' میں شرکت کی اپیل

شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راوت نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے 7 مارچ کو ایودھیا جائیں گے۔

سنجے راوت ٹوئٹ
سنجے راوت ٹوئٹ

By

Published : Feb 22, 2020, 7:55 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:20 AM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلی بننے کے بعد ادھو کا یہ ایودھیا کا پہلا دورہ ہوگا۔

شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اقتدار میں 100 دن پورے ہونے کے موقع پر 7 مارچ کو ایودھیا جائیں گے۔

سنجے راوت ٹوئٹ

سینا کے رکن پارلیمان نے ٹوئٹ میں کہا کہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے سربراہ ادھو ٹھاکرے ایودھیا رام للا میں پوجا کریں گے اور دریائے سریو کے کنارے 'آرتی' کریں گے۔

راوت نے شیوسینا کارکنان کو بڑی تعداد میں 'تاریخی پروگرام' میں شرکت کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعلی اقتدار میں 100 دن کی تکمیل کے موقع پر ایودھیا کا دورہ کریں گے۔ ملک بھر سے ہزاروں شیوسینک وہاں موجود ہوں گے'۔

ریاستی وزیر اعلی بننے کے بعد ٹھاکرے کا ایودھیا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ انہوں نے 28 نومبر 2019 کو وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details