مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ایک مکتوب میں کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو جمعرات یعنی 28نومبر 2019 کو ممبئی میں واقع شیواجی پارک میں شام 6:40 بجے وزیر اعلی کا حلف دلایا جائے گا۔
گذشتہ روز شیوسینا کانگریس اور این سی پی کے اراکین اسمبلی نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور ادھو ٹھاکرے کو مہا اگھاڑی کے رہنما کے طور پر گورنر کو مکتوب دیا تھا۔ جس کے بعد بھگت سنگھ کوشیاری نے ہدایت جاری کی۔
منگل کو ٹھاکرے کو متفقہ طور پر مہااگھاڑی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔