وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ودھان سبھا میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ساورکر کو بھارت رتن کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اپنی سابق اتحادی جماعت شیوسینا کو ہندوتوا کا 'پاٹھ' نہیں پڑھانا چاہیے۔
بی جے پی نے شیوسینا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ پارٹی نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد ہندوتوا کے نظریے کو ترک کر دیا ہے، اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے میں دیری پر حزب اختلاف نے حکومت پر تنقید کی۔
ٹھاکرے نے کہا کہ ساورکر کو بھارت رتن دینے کے لیے مرکز کو دو مرتبہ چٹھی بھیجی گئی، بھارت رتن کون دیتا ہے؟ وزیر اعظم اور ایک کمیٹی کے پاس اس کا اختیار ہے، وزیراعلی نے کہا کہ 'آپ ساورکر کو بھارت رتن نہیں دئے اور ہمیں شہر کے نام بدلنے پر پاٹھ پڑھا رہے ہیں۔ مزید کہا کہ اورنگ آباد کا نام ضرور تبدیل کیا جائے گا۔'