اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن - مہاراشٹر میں کورونا وائرس

مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا کہ کورونا وائرس کیسز روکنے کے لیے سنیچر اور اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے۔

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن
مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن

By

Published : Apr 4, 2021, 8:03 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے تقریباً 50 ہزار کیسز سامنے آئے جس کے بعد حکومت نے ہفتے میں دو دن یعنی سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوار ہونے کے باوجود ریاستی کابینہ کی میٹنگ طلب کر کے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران حکومت کی جانب سے دس دنوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی لیکن کچھ وزرا نے اس پر نااتفاقی کا اظہار کیا۔ کانگریس اور این سی پی کے وزرا نے لاک ڈاؤن کی بجائے سخت پابندیوں کے نفاذ کی رائے پیش کی۔

وہیں، وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے حزب اختلاف رہنما دیویندر فرنویس سے فون پر گفتگو کرکے لاک ڈاؤن لگانے پر تعاون طلب کیا جس کے بعد دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ہم حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے سے بھی فون پر گفتگو کر کے ان کی حمایت حاصل کی جس پر راج نے حکومت کے فیصلے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ریاستی کابینہ کی اس میٹنگ میں وزیر رسد و خوارک چھگن بھجبل نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن فوراً نہ لگائے بلکہ اس کے لیے عوام کو تیاری کرنے کے لیے دو دنوں کا وقت دیا جائے۔

میٹنگ میں کئی امور پر غور و خوص کے بعد ایک رائے سے فیصلہ لیا گیا ہے کہ دو دنوں کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔ ان دو دنوں میں سنیچر اور اتوار کا لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے فوری بعد ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریاست میں دو دنوں کا سخت لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔ اگر عوام نے کورونا کو شکست دینے میں تعاون نہیں کیا تو مزید سخت فیصلے لینے پڑیں گے۔

ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے مطابق جمعہ کی رات 8 بجے سے پیر کی صبح 7 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس دوران نائب وزیراعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن میں سبزی مارکیٹ بھی مکمل بند رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details