انہوں نے کہا کہ 'آرے میٹرو کارشیڈ کے خلاف احتجاج کے دوران جن ماہرین ماحولیات پر مقدمے درج کیے گئے ہیں، ان مقدمات کو واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔'
ماہرین ماحولیات پر سے مقدمہ واپس لینے کا حکم - آرے میٹرو کارشیڈ کے خلاف احتجاج کے دوران
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آرے میں میٹرو کارشیڈ کے کام پر روک لگانے کے بعد ایک اور فیصلہ کیا ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے
واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے میٹرو کارشیڈ کے کام پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ 'نیم شب میں درختوں کی کٹائی کرنا مجھے منظور نہیں ہے۔ میں آرے میں ایک بھی درخت کو ہاتھ لگانے نہیں دوں گا۔'
سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس فیصلے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ممبئی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت سنجیدہ نہیں ہے، اس فیصلے سے ایسا ہی نظر آتا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے عام شہریوں کو ہی نقصان ہوگا۔'