اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے، سنگاپور میں پھنسے مہاراشٹر کے طلبا کو واپس لانے کے لیے کوشاں - نریندر مودی

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ سنگاپور میں مقیم مہاراشٹر کے طلباء کو واپس لانے کے لیے بھارتی سفارتکاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے

By

Published : Mar 19, 2020, 4:46 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہنگامی حالات پیدا ہوگئے ہیں نیز فضائی خدمات معطل ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں سے دور افراد واپسی کے لیے بے چین ہیں۔

اس دوران مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'انہوں نے سنگاپور میں مقیم مہاراشٹر کے باشندوں سے بات چیت کی ہے اور انہیں جلد از جلد بھارت واپس لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں نیز انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی اس معاملے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے اب تک 150 سے زائد معاملات سامنے آ چکے ہیں جبکہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر 15 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اس جام لیوا وائرس سے بھارت میں تین افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ ہر روز ایک نیا معاملہ سامنے آنے سے حکومت مستعد ہے اور متعدد شہروں میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے نیز اسکولز اور کالجوں میں 31 مارچ تک تعطیل اور تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details