اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے پسندیدہ وزیراعلیٰ - بہترین وزیراعلیٰ کی فہرست

اسٹریلیما تنظیم نے ایک سروے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کو ایک بار پھر پسندیدہ وزیر اعلیٰ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے پسندیدہ وزیراعلیٰ
ادھو ٹھاکرے پسندیدہ وزیراعلیٰ

By

Published : Dec 1, 2020, 2:11 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے ایک مرتبہ پھر بہترین وزیراعلیٰ کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کا انکشاف 'اسٹریلیما' نامی تنظیم نے ایک سروے کرنے کے بعد اپنی سروے رپورٹ میں کیا ہے۔

سروے کرنے والے رضاکاروں نے یہ سروے عام لوگوں کے درمیان جاکر مکمل کیا ہے، اس سروے میں 59 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ ادھو ٹھاکرے کے کام سے وہ مطمئن ہیں۔

اس سروے کی بنیاد پر تنظیم نے ریاست کی مہاوکاس آگھاڑی حکومت کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو 'بہترین وزیر اعلی' قرار دیا ہے تاہم حال ہی میں مہاوکاس آگھاڑی حکومت نے اپنے دور حکومت کا ایک برس مکمل کیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے پسندیدہ وزیراعلیٰ

خیال رہے کہ یہ سروے ایک برس مکمل ہونے پر کیا گیا تھ، حکومت کا ایک برس مکمل ہونے کے بعد اسٹیلیما نے یہ سروے کیا۔

سروے میں یہ جاننے کے لیے کیا گیا تھا کہ اس حکومت کے کام کے بارے میں ریاست کے تئیں کیا رائے ہے۔

تنظیم نے 11 نومبر سے 24 نومبر تک تقریبا 10 ہزار افراد سے بات چیت کی ہے اس سروے میں ریاست کے تمام محکموں کی کارکردگی کے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ادھو ٹھاکرے کی کارکردگی کے بارے میں لوگ کیا سوچتے ہیں؟ یہ بھی ایک سوال تھا۔

اس کے جواب میں لوگوں نے بتایا کہ وہ بہ حیثیت وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے کام سے مطمئن ہیں، جبکہ 32 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ مطمئن نہیں ہیں، تاہم نو فیصد کلوگوں نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپین رائے کو محفوظ رکھتے ہوئے کہا کہ وہ 'نہیں بتاسکتے'۔

جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ مستقبل میں وہ وزیراعلی کی حیثیت سے کسے دیکھنا چاہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں 24 فیصد لوگوں نے ادھو ٹھاکرے کو اپنی پہلی پسند قرار دیا، جبکہ اجیت پوار دوسرے نمبر پر رہے ، انہیں 21 فیصد لوگوں نے پسند کیا، اسی کے ساتھ ہی سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو 19 فیصد اور بالاصاحب تھوراٹ کو پانچ فیصد لوگوں نے بطور وزیراعلیٰ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ 17 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ 'بتا نہیں سکتے' اور 14 فیصد نے کہا 'ان میں سے کوئی نہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details