اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی نے ہمیں دھوکہ دیا' - میں جنگ سے نہیں ڈرتا

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ادھو ٹھاکرے نہیں ہوں۔ میں ادھو بالاصاحب ٹھاکرے ہوں۔ میں خوفزدہ نہیں ہوں بی جے پی نے آپ کے سامنے مجھ سے جھوٹ بولا ہے۔

'بی جے پی نے ہمیں دھوکہ دیا'
'بی جے پی نے ہمیں دھوکہ دیا'

By

Published : Jan 24, 2020, 10:39 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:13 AM IST

ادھو ٹھاکرے نے بالا ٹھاکرے کی یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وہ شیوسینا اور لوگوں سے جھوٹ نہیں بولیں گے، بھلے ہی ان کی زندگی بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت بنائی جو 30 -40 سالوں تک وہاں تھی۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہم نے بھگوا کو نیچے رکھا ہے ، ہمارا رنگ نہیں بدلا ہے، ہمارا رنگ بھگوا ہے۔یہ کہتے ہوئے انہوں نے ایم این ایس پر بھی تنقید کی۔

ٹھاکرے نے مزید کہا کہ یہ میری عزت نہیں آپ کی شان ہے، میں خاندان کا سربراہ ہوں، میں کبھی بھی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹا اور نا ہی کبھی پیچھے ہٹوں گا۔ہم نے اپنے عزم کی طرف پہلا قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' میں نے بالا صاحب ٹھاکرے کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر وعدہ کیا تھا کہ شیوسینا کا وزیر اعلی ہوں گا، میں نے وعدہ پورا کردیا۔بالا صاحب نے اسی کمرے میں اپنے پرانے دوست بی جے پی کو زبان دیئے تھے، لیکن انہوں نے اس زبان کے الفاظ کو نچلی سطح پر پہنچا دیا۔میں صرف ادھو ٹھاکرے نہیں ہوں میں ادھو بالا صاحب ٹھاکرے ہوں'۔

ٹھاکرے نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ' میں ڈروں گا نہیں میں جنگ سے نہیں ڈرتا، مظاہرین کو چھوڑو گھر والوں نے ہی حملہ کیا۔لیکن جب تک شیوسینا میرے ساتھ ہے، مجھے پرواہ نہیں، آپ نے مجھ پر شیوسینا کے سربراہ کے بیٹے پر بھروسہ کیا ہے۔ وہ مجھے کبھی برباد ہونے نہیں دے گے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 5:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details