اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bilkis Bano case گینگ ریپ کے قصوروار قبل از وقت رہائی کے حقدار نہیں - جسٹس امیش سالوے

یونائیٹڈ اگینٹس اینڈ ڈسکریمیشن (یو اے آئی ڈی) نے مراٹھی پتر کار سنگھ میں پریس کانفرنس کے دوران بلقیس بانو گینگ ریپ کیس میں 11 قصورواروں کی رہائی کی سخت مذمت کی ہے۔ UAID Condemns Release Of Convicts

Etv https://www.etvbharat.com/urdu/national/state/maharashtra/mumbra-people-need-not-worry-about-ownership-says-mla-jitendra-awhad/na20220822191149010010537
https://www.etvbharat.com/urdu/national/state/maharashtra/mumbra-people-need-not-worry-about-ownership-says-mla-jitendra-awhad/na20220822191149010010537

By

Published : Aug 23, 2022, 10:46 PM IST

ممبئی:یونائیٹڈ اگینٹس اینڈ ڈسکریمیشن نے ممبئی میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ 15 اگست کو آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر بلقیس بانو گینگ ریپ کیس اور ان کے خاندان کے 7 افراد کے قتل کے قصورواروں کو رہا کیا گیا۔ رہائی میں گجرات حکومت کا کردار مایوس کن ہے۔

بدقسمتی سے آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جب وزیر اعظم نے لال قلعہ سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی تو بلقیس بانو کو سخت گیر مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جنہوں نے نہ صرف اس کی تین سالہ بیٹی کے ساتھ ہی گھر کے تیرہ دیگر افراد کو بھی قتل کر دیا۔ Bilkis Bano case

یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمینشن ممبئی بھی یہی مطالبہ مرکزی حکومت سے کرتا ہے کہ رہا کیے گئے قصورواروں کو دوبارہ سے گرفتار کیا جائے۔ وزیر اعظم جو خود گجرات سے ہیں انہیں بھی اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔کسی خاص نظریے کو خوش کرنا انتہائی قابل اعتراض ہے۔ ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں مداخلت کرے گی تاکہ حکومتی پالیسی کی آڑ میں اس سنگین ناانصافی کو ختم کیا جا سکے۔ UAID Condemns Release Of Convicts In Bilkis Bano Rape Case

پریس کانفرنس سے جسٹس ابھے تھپسے(چیف کنوینر یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمنیشن) نے کہا کہ گینگ ریپ جیسے گھناؤنے جرم کے مرتکبین کسی بھی طریقے سے بخشے جانے کے مستحق نہیں ہے۔ مجرمین کا جس طریقے سے استقبال کیا گیا یہ انتہائی غلط ہے۔مزید کہا کہ جس کیس کا فیصلہ گجرات میں ہوا وہ مہاراشٹر میں ہونا چاہیے تھا۔ UAID Condemns Release Of Convicts

جسٹس امیش سالوے

جسٹس امیش سالوے(سابق چیئرپرسن نیشنل گرین ٹرائبیونل) جو کہ اُس وقت ضلعی جج تھے اور انہی کے ذریعے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا تھا اور آج اس وقت اس قسم کا جانب دارانہ رویہ قابلِ افسوس ہے۔اپنی گفتگو میں اُنہیں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ اُنہیں برہمن سنسکاری کہہ رہے ہیں، وہ برہمن اور سنسکار دونوں کے نام کا کھلواڑ کر رہے ہیں ۔ United Against and Discrimination

ڈاکٹر محمود دریابادی (جنرل سیکریٹری آل انڈیا علماء کونسل) نے واقعہ کا احاطہ کرتے ہوئے اپنی بات کہی اور سخت تنقید کرتے ہوئے اس ظالمانہ روش پر بات کی۔ ایڈوکیٹ گایتری سنگھ (سینئر کنسولیٹ ہائی کورٹ) نے کہا کہ اگر ریاستی حکومتوں کو گھناؤنے جرائم میں سزا پانے کے باوجود معافی کی پالیسی کے ذریعے اپنی پسند کے قصورواروں کو رہا کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو یہ ہمارے نظام انصاف اور شہریوں کی توقعات کا مزاق اڑایا جائے گا۔ اس سے نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

ڈاکٹر وویک کورڈ ے (صدر، مولبھوت ادھیکار سنگھرش سمیتی) نے اُس وقت کی ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اُنہیں مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ وہی فسطائی حکومت آج مرکز پر بیٹھی ہے اور ملکی نظام کو درہم برہم کر رہی ہے۔

ڈاکٹر محمود دریابادی

ڈاکٹر سلیم خان (سیاسی و تحقیقی تجزیہ کار) نے اس پورے واقعہ کو مختصر میں پیش کیا،بلقیس بانو کی ہمت اور عزم کو سراہا اور ایسے واقعات کے لیے ہم سب کی طرف سے آخر وقت تک کوشش کرتے رہنے کئی بات کی۔ عظمیٰ ناہید نے بھی اس شرمسار کر دینے والے واقعے کی سخت نندا کی اور چھوڑ دیے گئے قصورواروں کو پھر سے سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ شاکر شیخ (کوکنوینر یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمنیشن) نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

سماجی کارکن، عظمیٰ ناہید

یہ بھی پڑھیں: Jitendra Awhad On Railway Dept Notice ملکیت معاملے پر ممبرا کے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جتیندر اوہاڑ

ABOUT THE AUTHOR

...view details