اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناگپور: دو سالہ بچے کو بور ویل سے بچایا گیا - دو سالہ بچے کو بور ویل

ضلع ناگپور کے رامٹیک گاؤں میں ایک پچاس فٹ گہرے بور ویل میں گرنے والے دو سالہ بچے کو جمعرات کی شام بچالیا گیا۔

ناگپور: دو سالہ بچے کو بور ویل سے بچایا گیا
ناگپور: دو سالہ بچے کو بور ویل سے بچایا گیا

By

Published : Jun 11, 2021, 12:50 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع ناگپور کے رامٹیک گاؤں میں ایک پچاس فٹ گہرے بور ویل میں گرنے والے دو سالہ بچے کو جمعرات کی شام بچالیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ بچے کی شناخت دیوا ڈونڈا کے نام سے ہوئی ہے۔ جو دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتے وقت بور ویل میں گر گیا تھا۔

ناگپور: دو سالہ بچے کو بور ویل سے بچایا گیا

مقامی شخص کرشنا پاٹل نے کہا کہ” ہم قریبی کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ جیسے ہی ہمیں اس واقعے کا علم ہوا، ہم نے جلدی سے جائے وقوعہ پر جاکر امدادی کارروائی شروع کی۔ مقامی لوگوں اور جیون سرکشا سنگھٹن کی مدد سے بالآخر ہم بچے کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے۔''

انہوں نے بتایا کہ بچے کو بورویل سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details