ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ویر ہاوس علاقے میں لاک ڈاون کے دوران ایک معروف بین الاقوامی کمپنی کے گودام سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور ایل سی ڈی چوری کرنے کے معاملے میں پولیس نے دو ملزم کو گرفتار کرکے مشروقہ مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے وڈپے واقع جی کام لاجیسٹک میں بین الاقوامی الکٹرانک کمپنی ایل جی کمپنی کے گودام سے نامعلوم چور نے موبائل فون، ایل سی ڈی چوری کر فرار ہوگئے تھے۔
بھیونڈی سے دو چور گرفتار، مشروقہ مال برآمد بھیونڈی پولیس اور تھانہ دیہی کرائم برانچ ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو حراست میں لیا ہے اور ان کے پاس سے تقریباً 34 لاکھ 60 ہزار 439 روپے مشروقہ مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
بھیونڈی تعلقہ پولیس کے مطابق 22 اپریل کو دیر رات گودام کے عقب میں بازو کا شٹر توڑ کر مذکورہ گودام سے ایل سی ڈی ، ٹی وی، موبائل فون تقریباً 40 لاکھ 50 ہزار 935 روپے مالیت کا سامان چوری کر کے نامعلوم چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
بھیونڈی سے دو چور گرفتار، مشروقہ مال برآمد بھیونڈی تعلقہ پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور پر تحقیقات کرتے ہوئے مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے گودام علاقے میں نصب میں تمام سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ کرتے ہوئے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر وجئے ڈونگرے امباڑی بھیونڈی اور یوگیش کیشو پاٹل پرشو رام پاڑہ دابھاڑ تعلقہ بھیونڈی سے ملزم کو حراست میں لیکر جب سختی سے پوچھ گچھ شروع کیا تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
وہیں پرشو رام پاڑہ یوگیش پاٹل علاقے سے تین ایل سی ڈی، 251 موبائل فون چوری میں استعمال ہونے والی بولیرو ٹیمپو تقریباً 34 لاکھ 60 ہزار 439 روپے مالیت کا مشروقہ مال برآمد کرکے دونوں ملزمین کو عدالت نے 30 اپریل تک کے لیے پولیس حراست میں بھیجا ہے۔