اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: سماج وادی پارٹی کے دو کارپوریٹر پارٹی سے معطل - کونارک وکاس اگھاڑی کے امیدوار کے حق میں ووٹ

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر بھیونڈی کے دو ایس پی کارپوریٹروں کو پارٹی سے 6 سال کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

بھیونڈی: سماج وادی پارٹی کے دو کارپوریٹر پارٹی سے معطل
بھیونڈی: سماج وادی پارٹی کے دو کارپوریٹر پارٹی سے معطل

By

Published : Dec 9, 2019, 2:04 AM IST

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے ہوئے انتخابات میں کونارک وکاس اگھاڑی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے والے سماج وادی پارٹی کے دو کارپوریٹروں کو 6 سال کے لیے پارٹی سے معطل کر دیاگیا ہے۔

مہاراشٹر پردیش سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے حکم پر انہیں معطل کیا گیا ہے۔

بھیونڈی: سماج وادی پارٹی کے دو کارپوریٹر پارٹی سے معطل

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ دسمبر کو بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے ہوئے انتخابات میں کونارک وکاس اگھاڑی کو کانگریس کے 18 باغی کارپوریٹروں کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے بھی دو کارپوریٹر عباس علی انصاری اور بھیمابائی سریش بھگت نے ووٹ دیا تھا۔ اس بات سے ناراض ہوکر پارٹی کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے انہیں 6 سال کے لیے پارٹی سے معطل کرنے کا حکم مقامی ضلعی صدر کو دیا تھا انہوں نے یہ کاروائی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details