اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سائنہ شیوار فلٹر پلانٹ میں کلورین کے دو پوائنٹ بند

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ کچھ دنوں سے آلودہ پانی کے سبب ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے جس پر جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے برسراقتدار پارٹی پر نکتہ چینی کی۔

Saina Shivar filter plant
Saina Shivar filter plant

By

Published : Jun 18, 2021, 12:09 PM IST

شہر مالیگاؤں میں ڈائریا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم نے بتایا کہ شہر میں ڈائریا کا زور بڑھتا جارہا ہے۔ پہلے یہ مرض بزرگ لوگوں کو ہورہا تھا لیکن اب اس بیماری سے بچے بھی متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن کے سائنہ شیوار فلٹر پلانٹ میں کلورین کے چار پوائنٹ ہیں، جس میں سے ایک ماہ سے دو پوائنٹ بند ہیں اور کلورین ڈالنے کی مقدار بھی نصف ہوگئی ہے۔

محمد مستقیم
محمد مستقیم نے کہا کہ پھٹکری ڈالنے والے پائپ لائن بھی بلاک بتائے جارہے ہیں اور سولڈ آلام کا کام بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے گھروں میں پانی آلودہ آرہا ہے۔


محمد مستقیم نے برسر اقتدار جماعت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاچار اور بے بس نظر آرہی ہے اور افسران پر ان کا کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ اس دوران انہوں نے میئر سے استعفی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے شہر میں ڈائریا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جب کہ برسر اقتدار جماعت آلودہ پانی کے مسئلے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

محمد مستقیم نے کہا کہ اے ٹی ٹی اسکول کے سامنے والے فلٹر پلانٹ کا جائزہ لیا گیا اور پانی کی رپورٹ طلب کی گئی لیکن رپورٹ دینے میں تساہلی نظر آئی جب کہ سائنہ فلٹر پلانٹ کا جائزہ لیا گیا تو وہاں کلورین ڈالنے والے چار پوائنٹ میں سے دو بند تھے۔ انہوں نے پینے کا صاف پانی شہریان کو فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details