ممبئی پولس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ کی جانب سے وزیر اعلی اور ریاستی گورنر کو روانہ کردہ خط میں ریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ دیشمکھ ہر ماہ 100 کروڑ روپے وصولی کا ہدف دیا کرتے تھے۔ سنگھ نے ان معاملات کے خلاف جمعرات کو ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ کے خلاف مزید دو عرضیاں ہائی کورٹ میں دائر کی گئیں ہیں۔ انہوں نے ان معاملات کی تحقیقات مرکزی ایجنسی سی بی آئی سے کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ دھنشیام اپادھیائے اور پونے میں مقیم سماجی خدمتگار ہیمنت پاٹل نے یہ عرضیاں دائر کی ہیں۔ دونوں نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو پیرمبیر کے لکھے ہوئے خط کا ثبوت دیا ہے جس میں ان کی درخواست میں دیشمکھ پر الزام لگایا گیا تھا۔