اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Major Bridges Renamed ممبئی کے دو بڑے بریج کا نام تبدیل - changed the names of two important bridges

ریاستی حکومت نے ورسووا باندرا سی لنک کا نام بدل کر کے ویر ساورکر سیتو رکھا ہے جبکہ ممبئی ٹرانس ہاربر لنک روڈ کا نام اٹل بہاری واجپئی اسمرتی نہاوا شیوا اٹل سیتو رکھا گیا ہے۔

ممبئی کے دو بڑے پلوں کا نام تبدیل کیا گیا
ممبئی کے دو بڑے پلوں کا نام تبدیل کیا گیا

By

Published : Jun 29, 2023, 7:42 AM IST

ممبئی،: مہاراشٹر حکومت نے بدھ کو ممبئی کے دو بڑے پلوں کے نام تبدیل کردیئے ہیں۔ریاستی حکومت نے ورسووا باندرا سی لنک کا نام بدل کر کے ویر ساورکر سیتو رکھا ہے جبکہ ممبئی ٹرانس ہاربر لنک روڈ کا نام اٹل بہاری واجپئی اسمرتی نہاوا شیوا اٹل سیتو رکھا گیا ہے۔ دونوں پلوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ بدھ کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ اجلاس میں کئی دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے 28 مئی کو ویر ساورکر جینتی پر میڈیا سے کہا تھا کہ وہ باندرہ۔ ورسوا سی لنک کا نام وی ڈی ساورکر کے نام پر رکھیں گے اور اس کا نام ویر ساورکر سیتو ہوگا۔ ریاستی کابینہ نے ممبئی میٹرو 3 روٹ کے لیے دھاراوی میں ایک پلاٹ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور بی ڈی ڈی چال کی تعمیر نو کے منصوبے کے تحت جھونپڑیوں اور اسٹال مالکان کے لیے اہلیت کے معیار کو حتمی شکل دی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے سر جے جے کالج آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:Eid Ul Adha 2023 ممبئی کی دیونار بکرا منڈی میں سوا لاکھ سے زیادہ بکرے فروخت

اس کے علاوہ دیگر اہم فیصلوں میں پوری ریاست میں 700 مقامات پر ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے اپالا دواخانہ کے نام سے سستی ڈسپنسری شروع کرنے کے لیے 210 کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details