اتوار صبح 7 بجے کے قریب شہری حدود سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر رضوان پارک دریگاؤں میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
ان دونوں افراد کو سویدھا ہاسٹپل میں بغرض علاج منتقل کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد میں سے ایک فرد اطراف کے کسی دیہات کے سرپنچ کا بھتیجا ہے۔ اس معاملے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ صبح سات بجے کے قریب پیش آیا ہے، وہیں یہ بھی کیا گیا ہے کہ ایک ریت سے بھری ڈمپر گاڑی رانگ سائیڈ سے گزر رہی تھی، جس کی وجہ سے اچانک یہ دونوں افراد حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ قومی شاہراہ نمبر تین پر ہر دن مسلسل حادثات رونما ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے کل بروز جمعہ کو رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ہائی وے اتھارٹی اور مقامی پولیس کے ساتھ قومی شاہراہ کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں ہائی وے اتھارٹی نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔