اردو

urdu

ETV Bharat / state

Clash in Jalgaon مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، بارہ افراد زیر حراست

مہاراشٹر پولیس کے مطابق ریاست کے جلگاؤں میں ہفتہ کو دو گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے سلسلے میں کم از کم 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایس پی کے مطابق یہ جھڑپ مجسمے کی توڑ پھوڑ کے بعد پیش آیا۔ statue vandalised in Jalgaon

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، بارہ افراد زیر حراست
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، بارہ افراد زیر حراست

By

Published : Apr 2, 2023, 11:20 AM IST

ممبئی:مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں ہفتہ کی شب پولیس نے دو گروپوں کے درمیان تازہ جھڑپ کے بعد 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جلگاؤں کے ایس پی ایم راج کمار کے مطابق، "نامعلوم لوگوں کے ذریعہ ایک مجسمے کو توڑ پھوڑ کے بعد جلگاؤں ضلع کے اٹروال گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔" پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے اور تصادم کے سلسلے میں 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کیس میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 30 مارچ کو مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں ایک مسجد کے باہر گانا بجانے پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے سلسلے میں 56 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جلگاؤں کے ایس پی نے کہا کہ دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور فی الحال صورتحال پرامن ہے اور علاقے میں کنٹرول میں ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب گروپوں میں ایک مسجد کے باہر موسیقی بجانے پر اختلاف ہوا جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔

واضح رہے کہ بہار شریف میں ہفتہ کی رات اور آج صبح تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ رات کی فائرنگ سے دو نوجوانوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس لوگوں سے مسلسل امن برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔ رات بھر پولیس اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا اور مائیکنگ کے ذریعے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ نالندہ میں حالات پر قابو پانے کے لیے کئی اضلاع کی پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ بہار شریف کے پہاڑ پورہ، خاص گنج اور گگن دیوان کے علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details