اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی وے پر حادثہ، 6 افراد ہلاک - Two cars Collided, six dead

ممبئی احمدآباد نیشنل ہائی وے پر واقع دہانو کے نزدیک دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں 6 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ہائی وے پر حادثہ، 6 افراد ہلاک

By

Published : May 10, 2019, 8:40 PM IST

زخمی شدہ افراد کو علاج و معالجے کے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سب کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ہلاک شدہ افراد کی شناخت گجرات کے رہنے والے راکیش شاہ، گجرات کی رہنے والی پرتیبھا شاہ، پنویل مہاراشٹر کے رہنے والے بی ڈی جادھو، نوناتھ نولے، آکاش چوہان اور دلیپ چندنے کے طور پر ہوئی ہے۔

دیگر دو افراد مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details