اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو موٹر سائیکل چور گرفتار - آکاش بھیم راؤ شندے

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں چوری کی واردات انجام دینے والے دو چوروں کو پنڈلک نگر پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے چھ موٹر سائیکل سمیت مسروقہ مال بھی ضبط کیا ہے۔

دو موٹر سائیکل چور گرفتار
دو موٹر سائیکل چور گرفتار

By

Published : Aug 27, 2020, 10:52 AM IST

پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر نقب زنی کی وارداتیں انجام دینے والے عادی نقب زن ، پنڈلک نگر علاقہ میں گھوم رہے ہیں۔ اس طرح کی اطلاع پنڈلک نگر ڈی بی اسکواڈ کے سب انسپکٹر پربھاکر سوناؤنے کو ایک مخبر نے دی۔

اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر پربھاکر اور ان کی ٹیم نے جال بچھا کر چھاپہ ماری کی اور عادی نقب زن آکاش بھیم راؤ شندے (19 سال) ساکن گوتم نگر ، گجانن سبھاش مکڑے (20 سال) ساکن مکند نگر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ دوران پوچھ گچھ ملزمین نے شہر کے مختلف مقامات پر نقب زنی کی وارداتیں انجام دینے کا اعتراف کیا۔ ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نےعادی نقب زن کے قبضے سے دو لاکھ روپے مالیت کی چھ موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details