ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں آئے دو ملزمان چوری کے موبائل فون کے آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے میں ماہر ہیں۔
ممبئی کرائم برانچ کے ذریعےگرفتار کیے گئے دونوں ملزمین سگے بھائی ہیں جنھیں چوری کے موبائل فون کے آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔
آئی ایم ای نمبر بدلنے والے گرفتار گرفتار ملزمین کے پاس سے آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے والی مشین 2 لیپ ٹاپ اور ساتھ میں 75 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمین طویل مدت سے چوری کے فون کے آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے کا کام کیا کرتے تھے اور اس کے لئے ممبئی کے الگ علاقوں سے موبائل چور انکے پاس آتے تھے۔ الگ
کرائم برانچ کو اس بات کا شک ہے کہ ان دونوں کا ممبئی میں موبائل چور گینگ سے تعلق ہو سکتا ہے جو موبائل چوری کی واردات کو انجام دیا کرتے ہیں اور پکڑے نہ جانے کے لئے ان کے پاس سے ہی آئی ایم ای نمبر تبدیلی کرتے تھے۔