اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبرا کے شاہین باغ میں سی اے اے مخالف احتجاج جاری - یہ لڑائی دستور کے لیے ہے جو ہمیشہ جاری رہی گی

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں گزشتہ ایک ماہ سے ممبرا کے شاہین باغ میں خواتین کا پرامن احتجاج جاری ہے۔

'شہریت ترمیمی قانون کے خلاف صنف نازک نے مورچہ سنبھالا ہے'
'شہریت ترمیمی قانون کے خلاف صنف نازک نے مورچہ سنبھالا ہے'

By

Published : Feb 19, 2020, 10:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:44 PM IST

احتجاج میں گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی اور معروف مقرر ایڈوکیٹ تریشا سیٹھی نے پہنچ کر خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ 'جب کسی مورچہ کو خواتین سنبھال لیتی ہیں تو اس میں کامیابی یقینی ہے۔ اور معاملہ سنجیدہ ہوتا جارہا ہے۔ حکومت کو بھی سنجیدگی دکھانی ہوگی۔'

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک ماہ سے ممبرا شہر میں واقع میک کمپنی کے باہر فٹ پاتھ پر خواتین دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے ملک بھر سے سماجی و ملی شخصیات پہنچ رہی ہیں۔

ممبرا کے شاہین باغ میں خواتین کا پرامن احتجاج جاری

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی بھی ممبرا کے شاہین باغ پہنچے۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 'ملک بھر میں جاری خواتین کے سی اے اے مخالف احتجاج کو دیکھ کر مجھے بڑا اطمینان اور یقین لگ رہا ہے کہ ہمارا ملک محفوظ رہے گا، بھلے سے یہاں مسلم خواتین احتجاج کر رہی ہیں لیکن وہ لڑ تو رہی ہیں ملک کے دستور کے تحفظ کے لیے ہی، یہ اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔'

تشار گاندھی نے کہا کہ 'سرکار ہٹ دھرمی پر ہے، وہ آپ کے احتجاج کے سامنے اتنی جلدی گھٹنا ٹیکنے والی نہیں ہے۔ اس کے لیے ہمیں مزید لڑائی لڑنی ہوگی اور رہی بات کورٹ کی تو وہ تو صرف قانون کی بات سمجھیں گے اور ان کے سامنے جو کچھ پیش کیا جائے گا، اس کے مطابق فیصلہ آئے گا اور اگرچہ سپریم کورٹ میں ہم کیس ہار بھی گئے یا فیصلہ ہمارے مخالف بھی آیا تب بھی ہمیں لڑائی ختم یا بند نہیں کرنی ہے۔ یہ لڑائی عوام کی ہے۔ ہمیں یہ لڑائی عام آدمی کے درمیان لے کر جانی ہوگی۔'

تشار گاندھی نے کہا کہ آزادی سے لیکر آج تک ملک کے تحفظ کے لیے عام آدمی نے ہی لڑائی لڑی ہے اور جیتی ہے اور مجھے تو یہ یقین ہے کہ آج جب پہلی صف میں خواتین کھڑی ہیں تو یقیناً کامیابی ممکن ہے۔

اس دوران معروف اسپیکر و ایڈوکیٹ تریشا شیٹھی نے کہا کہ ہم یہاں کچھ پیغام دینے نہیں بلکہ یہاں ان کی لڑائی اور ان کے حوصلوں سے کچھ سیکھنے آتے ہیں یہ لڑائی جو دہلی کے شاہین باغ سے شروع ہوئی ہے یہ لڑائی کسی ایک قوم کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے کچھ لوگ آج بھی کھل کر اس لڑائی میں شامل نہیں ہوئے ہیں ڈر یا کسی سبب لیکن وہ سبھی جلد ہی اس لڑائی میں شامل ہوجائیں گے ۔

یہ لڑائی فاشسٹ حکومت کے خلاف ہے، طلبا کے ساتھ لاٹھی چارج کرنے والوں کے خلاف ہے، گولی مارو کا بیان دینے والوں کے خلاف لڑائی ہے۔ شیٹھی نے کہا اب بھی ملک میں جمہوریت قائم ہے یہ ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور رہے گا اور یہ لڑائی دستور کے لیے ہے جو ہمیشہ جاری رہی گی۔

انھوں نے کہا حکومت اگرچہ سننے کو تیار نہیں ہے تو ہم بھی ہٹنے کو تیار نہیں ہیں، انھوں نے کہا ہوم منسٹر اور حکومت کو چاہیے کہ وہ مظاہرین سے ملاقات کریں ان کی بات سننے اور ان کے مسائل پر توجہ دیں اور یہی حکومت کا شیوہ ہونا چاہیے۔

لیکن یہاں تو حکومت بجائے عوام کی بات سننے کے ان کے خلاف اقدام کر رہی ہے، شہریوں کی شہریت چھین رہی ہے، مسلمانوں کو ٹارگیٹ کر رہی ہے نفرت کی سیاست کر رہی ہے ایسا حکومت کا کام نہیں ہوتا شیٹھی نے کہا خواتین سڑکوں پر اتریں یہ حکومت کے لیے شرم کی بات ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details